چترال گھومنے آئی امریکی خاتون نے ہوٹل مالک انور علی سے شادی کرلی

May 03, 2024 | 14:37

چترال گھومنے آئی امریکی خاتون نے ہوٹل مالک انور علی سے شادی کرلی
چترال گھومنے آئی امریکی خاتون نے ہوٹل مالک انور علی سے شادی کرلی

 خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کے انور علی نے امریکی خاتون کلیئر اسٹیفن سے نکاح کرلیا۔ دلہا انور ولی کا تعلق اپر چترالی علاقے بونی سے ہے جب کہ انور علی پولو کے نامور کھلاڑی اور کھوار زبان کے شاعر بھی ہیں۔انور علی نے میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ میری اور  اسٹیفن کی ملاقات ایک سال قبل چترال میں اس وقت  ہوئی  جب وہ ہمارے چترال کے ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں، اس دوران  اسٹیفن  جو کہ چترال چند دن ٹھہرنے کی منصوبہ بندی پر آئی تھیں  6 ماہ تک وہی رہیں۔انور علی کے مطابق اس دوران اسٹیفن  کو چترال بہت اچھا لگا اور پھر ہم نے شادی کا فیصلہ کرلیا ، اب ہمارا نکاح ہوچکا ہے ، ولیمہ ہمارے آبائی گاؤں بونی میں تمام رسموں کی ادائیگی کے ساتھ ہوگا۔دوسری جانب امریکی خاتون نے اردو نیوز کو بتایا کہ انہوں  نے انور علی کو سادہ اور بااخلاق ہونے کی وجہ سے شوہر کے طور پر قبول کیا، اس سے قبل دنیا گھومی لیکن چترال جیسی خوبصورتی کہیں نہیں ملی۔ اسٹیفن کا کہنا تھاکہ شادی کے کچھ وقت بعد  امریکا واپس چلی جاؤں گی لیکن کوشش کروں گی کہ زیادہ تر وقت چترال میں گزاروں۔

مزیدخبریں