لاہور گجر پورہ کے علاقے میں نو بہاتا دلہن نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی، پولیس نےلاش کو مردہ خانے بھجوا دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پندرہ روز قبل اٹھائیس سالہ طیبہ نے سلیمان نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی، سلیمان اور طیبہ ایک نجی بینک کے شعبہ انشورنس میں کام کرتے تھے۔ وہیں سےایک دوسرے کو پسند کرنا شروع کردیا تھا۔پولیس کے مطابق سلیمان پہلے سے شادی شدہ اور چار بچوں کا باپ تھا لیکن سلیمان نے طیبہ سے پہلی شادی چھپا کر رکھی تھی۔اطلاعات ہیں کہ گزشتہ شب سلیمان نے اپنی پہلی بیوی کو اس کی سالگرہ کی مبارکباد کا میسج بھیجا جو طیبہ نے پڑھ لیا، جس پر دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوگیا، جس پر سلیمان نے طیبہ پر تشدد بھی کیا۔ طیبہ نے اپنے والدین کو یہ سب کچھ بتایا۔ جس کے بعد رات گئے اس نے گلے میں دوپٹے کا پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کرلیپولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا کر تفتیش شروع کردی ہے۔