وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اعلی سطحی جائزہ اجلاس سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات پر مجھ سمیت پوری قوم انکی شکر گزار ہے. وزیرِ اعظم وزیرِ اعظم نے اجلاس کو اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے آگاہ کیا. دورہءِ سعودی عرب کی بہترین تیاری کیلئے تمام متعلقہ وزراء اور افسران کی کوششیں قابل تحسین ہیں. وزیرِ اعظم سعودی قیادت نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر قسم کی معاونت کی پیشکش کی، جو خوش آئند ہے. وزیرِ اعظم اجلاس کو سعودی عرب کی جانب سے کاروباری شخصیات کے اعلی سطحی وفد کے آئندہ چند روز میں دورہء پاکستان کے بارے میں آگاہ کیا گیا. سعودی وفد کی بہترین مہمان نوازی کی جائے. وزیرِ اعظم کی ہدایت امید ہے سعودی وفد کے ساتھ پاکستانی کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں نتیجہ خیز ہونگی. وزیرِ اعظم پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں. وزیرِ اعظم. پاکستان خوش قسمت ہے جسے سعودی عرب جیسا خیر خواہ دوست میسر ہے. وزیرِ اعظم سعودی فرامانروا عزت مآب سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اسکی ترقی و خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں. وزیرِ اعظم اجلاس میں وفاقی وزراء جام کمال خان، محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، رانا تنویر حسین، ڈاکٹر مصدق ملک، عبدالعلیم خان، سردار اویس خان لغاری، وزیرِ مملکت شزہ فاطمہ خواجہ، معاون خصوصی طارق فاطمی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ جہانزیب خان وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل، ایس آئی ایف سی کے قومی کوارڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. اجلاس کو وزیرِ اعظم کے دورہءِ سعودی عرب کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے کاروباری وفد کی اسلام آباد آمد اور متوقع شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہ کیا گیا.