سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1201 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 418 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کم ہو کر 2297 ڈالر فی اونس ہے۔

ای پیپر دی نیشن