قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 24 مئی کومارخور کاعالمی دن قرار دینے کی قرارداد منظورکرلی ہے۔قرارداد میں دنیا بھرمیں مارخور کے عالمی دن کو منانے اور ماحولیاتی نظام میں اس کے مجموعی کردار کے پیش نظر تمام متعلقہ فریقین کومارخور کے تحفظ کی کوششوں میں بین الاقوامی اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کی دعوت دی گئی ہے۔قرارداد میں اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام کومارخور کا عالمی دن منانے میں سہولت فراہم کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔