حکومت کی بے حسی کے باعث شہری بانوے روپے فی کلو گرام چینی خریدنے پر مجبورہوگئے ہیں

Nov 03, 2010 | 07:28

سفیر یاؤ جنگ
لاہوراور گردو نواح میں میں چینی بانوے روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے لیکن حکومت کی جانب سے اب تک اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے۔ شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ شوگر مل سے انہیں پچاس کلو گرام چینی کا تھیلہ چار ہزار تین سو پچاس روپے میں مل رہا ہے جو ستاسی روپے فی کلو گرام بنتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک سندھ میں کرشنگ سیزن کا آغاز نہیں ہوا جو کہ پندرہ اکتوبر سے شروع ہونا تھا دوسری جانب پنجاب میں بھی کرشنگ کا غازنومبرمیں شروع ہوجاتا ہے جواس سال وقت پر شروع ہونے کا امکان نظر نہیں آتا، شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ شوگر مافیا چینی کی قیمت سو روپے فی کلو گرام تک لے کر جانا چاہتا ہے اگر حکومت نے اب بھی کوئی کاروائی نہ کی تو ملک میں چینی عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوجائے گی۔
مزیدخبریں