حکومت کا عوام کوعید کا تحفہ، بجلی فی یونٹ ایک روپے ستتر پیسے مہنگی ۔

Nov 03, 2011 | 14:51

سفیر یاؤ جنگ
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں درخواست جمع کرائی تھی کہ ماہ ستمبر میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بنیاد پر صارفین بجلی کے لئے ایک روپے اسی پیسے فی یونٹ اضافے کی اجازت دی جائے۔ نیپرا نے درخواست کی سماعت کے بعد ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو فی یونٹ ایک روپے ستتر پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی منظوری ستمبر کے لیے دی گئی ہے اور اس کا اطلاق ماہ نومبرکے بلوں پر ہوگا۔ ایک اندازے کے مطابق حکومت صارفین سے چودہ ارب روپے سے زائد رقم وصول کرے گی۔ کے ای ایس سی اور لائف لائن صارفین اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔واضح رہے کہ نیپرا جولائی اگست کے لیے پہلے ہی بجلی کے نرخوں میںفی یونٹ پانچ روپے آٹھ پیسے اضافہ کرچکا ہے۔
مزیدخبریں