محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت زیریں سندھ،بالائی خیبرپختونخوا،شمالی پنجاب،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہا تاہم سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں اور پشاور،مالا کنڈ ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گوادر اور پارا چنار میں پچیس ملی میٹر جبکہ پسنی ، جیوانی سولہ اور دیر میں چار ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں دن بھر بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ موسم کی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت تیس ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا ہے تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل مطلع صاف ہونے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن