2نیٹو فوجیوں سمیت 3ہلاک، 12طالبان شہید، 24کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

Nov 03, 2011

سفیر یاؤ جنگ
کابل (اے ایف پی+ نیوز ایجنسیاں) افغانستان میں تشدد کے تازہ واقعات میں 2 نیٹو فوجی‘ ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 12 طالبان شہید ہو گئے۔ ادھر افغان وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ قندھار‘ ہلمند‘ ارزگان‘ پکتیکا‘ خوست اور پکتیکا میں فوجی آپریشنز کے دوران طالبان کے قبضہ سے 7 کلاشنکوف‘ ایک مشین گن‘ 34 کلوگرام دھماکہ خیز مواد‘ 800 کلوگرام افیون‘ 47 میگزین‘ 18 بارودی سرنگیں‘ 100 کلو گرام امونیم نائٹریٹ اور 7 راکٹ برآمد کر کے 24 مشتبہ جنگجو¶ں کو گرفتار کر لیا گیا۔ افغان رکن پارلیمنٹ خالد پشتون و دیگر نے کہا قندھار کی سکیورٹی کی منتقلی میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔
مزیدخبریں