رحمن ملک سے قسم اٹھوا کر پوچھا جائے ایف سی کس کے ماتحت ہے: اسلم رئیسانی

Nov 03, 2012

اسلام آباد (این این آئی/ نوائے وقت نیوز) وزیر اعلی بلوچستان اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ سارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے بارے میں جلد بتاﺅں گا۔ سپریم کورٹ میں بلوچستان امن وامان کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان حکومت عدالت میں جا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کے بارے میں جلد بتاﺅنگا۔ سارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بلوچستان میں حالات دوسرے صوبوں سے بہت بہتر ہیں۔ انکی حکومت کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ اسلم رئیسانی نے کہا کہ انہیں بلوچستان اسمبلی میں 65 میں سے 60 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ ایک سوال پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وزیرداخلہ رحمٰن ملک سے قسم اٹھوا کر پوچھا جائے کہ ایف سی کس کے ماتحت ہے۔ اسلم رئیسانی نے کہا کہ صادق عمرانی کی اتنی حیثیت نہیں کہ وہ ان کے الزامات کا جواب بھی دیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پوچھا تو بلوچستان حکومت کی آئینی حیثیت کے بارے میں بتاﺅنگا۔

مزیدخبریں