کراچی (وقائع نگار) حکومت سندھ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایات کی روشنی میں فنکشنل لیگ سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ کے دو معاونین خصوصی کی تقرری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے اور اس حکم کو 7 ستمبر 2012ءسے م¶ثر قرار دے دیا گیا۔ جن معاونین خصوصی کے نوٹیفکیشن واپس لئے گئے ہیں ان میں خادم حسین اور نور حسن شامل ہیں۔