لاہور (سٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید ریاض حسین شاہ نے 5 رکنی وفد کے ہمراہ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم سے تفصیلی ملاقات کی اور انہیں 8نومبر کو راولپنڈی تا کراچی ”لبیک یا رسول اللہ! لانگ مارچ“ میں شرکت کی دعوت دی۔ 2 گھنٹے جاری رہنے والی یہ ملاقات سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی دفتر گلبرگ میں ہوئی، ملاقات کے دوران صاحبزادہ فضل کریم نے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت قبول کر لی اور اعلان کیا کہ سنی اتحاد کونسل لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اس موقع پر علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ اہل حق کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ”یا رسول اللہ!“ کہنے والے متحد ہو کر انتخابی میدان میں اتریں اور ووٹ کی طاقت سے انقلابِ نظامِ مصطفی برپا کر کے قیام پاکستان کے مقاصد پورے کریںصاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ جماعت اہلسنّت کا ”لبیک یا رسول اللہ! لانگ مارچ“ تحریک تحفظ ِ ناموسِ رسالت تیز تر کرے گا۔ ملاقات کے دوران مفتی محمد اقبال چشتی، محمد نواز کھرل، پیر طارق ولی چشتی، معین الحق علوی، شیخ اظہر سہیل اور پروفیسر بہاﺅ الدین بھی موجود تھے۔ جماعت اہلسنّت کا وفد آج لاہور کے دینی مدارس کا دورہ کرے گا اور مدارس کے سربراہوں، اساتذہ اور طلباءکو 8 نومبر کے ”لبیک یا رسول اللہ! لانگ مارچ“ میں شرکت کی دعوت دے گا۔ جبکہ لاہور واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ ہماری عقیدتوں کا مرکز واشنگٹن نہیں مدینہ ہے۔ پاکستان ہماری لیلیٰ اور ہم اس کے مجنوں ہیں۔ امریکہ ڈالرز کے ذریعے مسلمانوں سے عشق ِ رسول اور جذبہ¿ جہاد چھیننا چاہتا ہے یورپ اور امریکہ کی گستاخیاں دراصل مسلمانوں کے جذبہ، غیرت اور ایمان کا اندازہ لگانے کے لیے ہیںگستاخیاں کرنے والے شیطان کے غلام ہیں اور مسلمان محسن ِ انسانیت کے غلام ہیں مسلمان ایمان کو طاقت بنائیں سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کے لیے منصوبہ بندی تیار کر لی ہے سنی اتحاد کونسل اپنے نشان پر الیکشن میں حصہ لے گی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے مختلف جماعتوں سے مذاکرات جاری ہیں۔