اسلام آباد (آن لائن) پاکستان ترقی پذیر ممالک کی تنظیم ڈی ایٹ کے اعلیٰ سطح اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی ایٹ ممالک کے رہنما اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کے لئے 22 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں گے۔