لیبیا: وزیراعظم سے مذاکرات کے بعد باغیوں نے پارلیمنٹ کا قبضہ ختم کر دیا

Nov 03, 2012

طرابلس (اے ایف پی) لیبیا کے وزیراعظم علی زیدان سے مذاکرات کے بعد باغیوں نے پارلیمنٹ کا قبضہ ختم کر دیا۔ قومی اسمبلی کی طرف جانیوالی ٹریفک معمول کے مطابق بحال ہو گئی۔ پولیس حکام کے مطابق مذاکرات میں وزیراعظم کی طرف سے باغیوں کے تحفظات دُور کرنے کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پُرامن طور پر منتشر ہو گئے۔ واضح رہے کہ گذشتہ رز کابینہ میں تقرریوں کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے طیارہ شکن بندوقوں سے مسلح باغیوں نے پارلیمنٹ کی عمارت پر قبضہ کر لیا تھا۔ حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ میں تعینات صدارتی محافظوں کو باغیوں سے نہ لڑنے کے احکامات دئیے گئے تھے۔ مظاہرین شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کابینہ میں کچھ وزراءکو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مزیدخبریں