اوپن کرنسی مارکیٹ‘ڈالرکی قیمت کم ہوکر95.90روپے ہوگئی

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اوربرطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں کمی جبکہ یورو کی قیمت میں اضافے کے باعث ڈالر کی قیمت 10پیسے کمی پر95.90روپے پر آگئی جس کے باعث ڈالرکی قیمت خرید95.80روپے سے کم ہوکر95.70روپے اورقیمت فروخت96.00روپے سے کم ہوکر 95.90روپے پر بند رہی یورو کی قیمت میں 30پیسے اضافہ رہا اوربرطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں 50پیسے کمی واقع رہی یورو کی قیمت خرید123.20روپے سے بڑھ کر123.50روپے اورقیمت فروخت 124.20سے بڑھ کر124.50روپے کی بلند سطح پربند رہی برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید153.70روپے سے کم ہوکر 153.20 روپے اورقیمت فروخت 154.70 روپے سے کم ہوکر 154.20 روپے کی نچلی سطح پرمحدود ہوکر بند ہوگئی جبکہ موجودہ ہفتے کے اختتام قریب پر مقامی مارکیٹ میں ڈالر ودیگرکرنسیوں کے نسبت روپے کی قدر میں مجموعی طورپر استحکام رہا ماہرین کے مطابق اگر ڈالرکی قیمت کو کنٹرول کرنے کے مثبت اقدامات جاری رہے تو آئندہ دنوں ڈالر کی قیمت میں 95روپے سے زائد کمی واقع ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...