فیروزوالا (نامہ نگار) محکمہ تعلیم کے اہلکاروں کی خصوصی مہربانیاں، جونیئر ٹیچر کو ہیڈمسٹریس بنا دیا۔ کاغذی کارروائی نامکمل ہونے کی وجہ سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جیاموسیٰ شاہدرہ کی تمام استانیاں دو ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں۔ محکمہ تعلیم لاہور کے افسران کو تنخواہوں کی بندش کا علم تک نہیں دو سال سے اپ گریڈ کیا جانے والا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جیاموسیٰ شاہدرہ میں ہیڈمسٹریس تعینات نہ ہے۔ محکمہ تعلیم کے کلرک بادشاہ کی ساز باز سے اسی سکول میں تعینات جونیئر ٹیچر ہیڈمسٹریس بن کر کام کر رہی ہے مگر اسے اپ گریڈ نہ ملنے کی وجہ سے استانیوں کے تنخواہوں کے بل منظور نہ ہو سکے جس کے باعث استانیاں تنخواہوں سے محروم ہیں۔