مسلم لیگ ن کی اوورسیز تنظیمیں توڑنے سے متعلق افواہیں درست نہیں: اسحاق ڈار

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی اوورسیز تنظیمیں برقرار اور متحرک ہیں اور ان کو توڑنے سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ یہ بات مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مسلم لیگ (ن)کی تنظیمیں توڑنے کی خبر بیرونی دنیا میں آباد لاکھوں پاکستانیوں کو بددل کرنے کی ایک کوشش ہے جس کی مسلم لیگ (ن) مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ایک قومی اثاثہ ہیں۔ ملک وقوم کے لیے ان کی قربانیوں اور ایثار کی مسلم لیگ (ن) پوری طرح معترف ہے۔ سینیٹر اسحاق ڈارکہا کہ نے مسلم لیگ (ن) اور اس کے قائد میاں نواز شریف اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کے لیے کوشاں ہیں اور انشاءاللہ اقتدار میں آکر اپنے ان لاکھوں بھائیوں کو ووٹ کے حق کے ساتھ دوسرے بہت سے حقوق بھی دلائے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...