تعلےمی ادارے طلبہ کی شخصےت سازی مےں اہم کردار ادا کرتے ہےں: ڈاکٹر صبیحہ منصور

Nov 03, 2012

لاہور (لیڈی رپورٹر) وائس چانسلر لاہور کالج فار وےمن ےونےورسٹی ڈاکٹر صبےحہ منصور نے کہا ہے کہ تعلےمی ادارے طلباءو طالبات کی شخصےت سازی مےں اہم کردار ادا کرتے ہےں۔ طالبات کو اےجوکےشن کے ذرےعے معاشی استحکام اور خود مختاری دےنا لاہورکالج کا وژن ہے۔ گےارہ ہزار انرولمنٹ کے ساتھ لاہور کالج کو دنےا کی نماےاں ترےن ےونےورسٹےوں مےں شامل کرنے کےلئے اساتذہ اور طالبات کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ نےا داخلہ حاصل کرنے والی انٹرمےڈےٹ کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ سکول اےجوکےشن کے بعد براہ راست ےونےورسٹی مےں داخلہ ملنے پر آپ سب مبارکباد کی مستحق ہےں، اپنی نصابی اور ہم نصابی استعداد کو بڑھانے کےلئے آپ کو ےونےورسٹی مےں دستےاب تمام سہولتوں سے استفادہ کرنا چاہےے۔ تقرےب مےں رجسٹرار ڈاکٹر اےس بنجمن، ڈےنز، پرنسپل انٹرمےڈےٹ کالج ےاسمےن علی، وائس پرنسپل بشری شرےف اور ڈائرےکٹر سٹوڈنٹ افئےرز شےرےں اسد اور ہےڈز آف ڈےپارٹمنٹس نے شرکت کی۔ وائس چانسلرنے کہا کہ سنڈےکےٹ کی منظوری سے لاہور کالج فار وےمن ےونےورسٹی قابل مستحق طالبات کو 5 کروڑ روپے کے سکالر شپ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مےرٹ پر آنے والی کسی طلبہ کو مالی مشکلات کے باعث اس کی تعلیم کا حرج نہیں ہونے دیں گے۔

مزیدخبریں