پاکستان پریمیئر لیگ کیلئے کوششیں تیز‘ کھلاڑی بھیجنے کیلئے مختلف ممالک کو خطوط ارسال


لاہور (نیوز ایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پریمئر لیگ کے انعقاد کو یقینی بنانے کےلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں بھارت اور دبئی سے ماہرین پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ پی سی بی نے دنیا کے مختلف ملکوں کو پاکستان پریمیئر لیگ میں اپنے کھلاڑی بھیجنے کے لئے خطوط تحریر کر دئیے ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے ایک بھارتی ماہر لاہور پہنچا جبکہ ایک پاکستانی دبئی سے بریفنگ دینے کےلئے لاہور پہنچ گیا۔ دونوں ماہرین ایڈوائزر کے طور پر اپنی خدمات پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ وقت کم ہے اس لئے معاملات میں تیزی لا کر ٹورنامنٹ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔ بھارتی اور پاکستانی نژاد ماہرین نے اپنے تجربے کی روشنی میں پی سی بی کو لیگ 25 مارچ سے شروع کرنے کے حوالے سے تجاویز دیں۔ ان کی رائے میں پاکستان کے ٹورنامنٹ کے تین میچ آئی پی ایل سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دنیا کے مختلف ملکوں کو پاکستان پریمیئر لیگ میں اپنے کھلاڑی بھیجنے کے لئے خطوط تحریر کئے۔ دوسرے مرحلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں سے براہ راست رابطہ کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...