فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق خشک موسم کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کی سطح اورآمد واخراج میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی انتہائی سطح ساڑھے پندرہ سو فٹ جبکہ پانی کا لیول پندرہ سو تیرہ اعشاریہ نو پانچ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد اکتیس ہزارتین سو جبکہ اخراج پچاس ہزارکیوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی انتہائی سطح بارہ سوبیالیس فٹ جبکہ لیول گیارہ سوستاسی اعشاریہ دو پانچ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈیم میں پانی کی آمد دس ہزار چارسو ستاسی جبکہ اخراج پچیس ہزارکیوسک ہے۔
ڈیموں میں پانی کی سطح میں کمی کاسلسلہ جاری, تربیلاڈیم میں پانی کا لیول انتہائی سطح سے سینتیس فٹ تک کم ہوگیا
Nov 03, 2012 | 13:41