منظوروٹوہمارے پرانے ساتھی اورمسلم لیگی ہیں:مشاہد حسین سید

Nov 03, 2012 | 16:00

مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے پنجاب میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات چل رہی ہے جبکہ دیگر صوبوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ  سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مذاکرات جاری ہیں انہوں نے کہا کہ سیاست میں کچھ قاعدے اور اصول ہوتے ہیں ہم کسی کو اجازت نہیں دیتے کہ وہ ق لیگ کے ارکان توڑے یا توڑنے کی کوشش کرے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اپنی مرضی سے جاتا ہے تو اس پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ، مشاہد حسین  نے کہا کہ ہمیں یہ قبول کرنا پڑھے گا کہ  آج کوئی ادارہ بالا دست نہیں اور نہ کوئی قانون سے بالاتر ہے

مزیدخبریں