چین کے شمال میں واقع متعدد علاقے ان دنوں شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں جسے ٹریفک کا نظام بھی متاثرہواہے،منگولیہ میں آج صبح سے اعشاریہ آٹھ ملی میٹربرفباری ریکارڈ کی گئی ہےجس کے باعث سڑکیں تین میٹرتک برف سے ڈھکی ہیں،سڑک پر رواں ٹریفک کوبھی برف نے سفید کردیا ہے،صوبہ گانسومیں گزشتہ رات سے برفباری جاری ہے،حکام کے مطابق ہائی وے کے داخلی راستے پر چوبیس گھنٹے پولیس اہلکارالرٹ ہیں جوڈرائیورز کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کرہے ہیں،مقامی میڈیا کے مطابق شدید برفباری کی وجہ سے بعض شہروں میں پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں،