پولیس کے مطابق بونیر کے علاقے ڈگر میں میڈیکل سینٹر کے قریب خود کش حملہ آور نے امن لشکر کے دفتر کو نشانہ بنایا۔ حملہ آور نے موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں امن لشکر کے سربراہ فاتح خان سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتل منتقل کردیا گیا ہے ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔