حالیہ سیلاب سے جعفرآباد اور نصیرآباد میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ,وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میرچنگیز خان جمالی

ڈیرہ اللہ یار میں ٹیکسی یونین کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ ڈیرہ اللہ یار شہر کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ بنانے کے لئے بائی پاس کو پانچ مختلف مقامات پر کٹ لگا کر تعمیر کیا جائےگا تاکہ قدرتی آفات سے فوری طور نمٹنےکےلیے سیلابی پانی کو محفوظ راستہ دیکر نکالا جا سکے۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ جعفرآباد کے عوام کو وطن کارڈ کی دوسری قسط فراہم کرنے کےلئے انہوں نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات  کی ہے،جلد ہی وطن کارڈ کی دوسری قسط جاری کردی جائےگی۔ میرچنگیز جمالی نے کہا کہ سیم نالوں  کو پڑنے والے شگاف سے محفوظ بنانے کےلئے سیم نالوں کی توسیع کی جائے گی۔اس دوران انہوں نے ڈیرہ اللہ یارشہر میں قبرستان اور ٹیکسی سٹینڈ کےلئے دس دس لاکھ روپے دینےکا بھی اعلان کیا ۔تقریب سے ٹیکسی یونین کے رہنماﺅں عبدالستار کھوسہ،شاہنواز کھوسہ،شہری اتحاد کے صدر ڈاکٹر غلام سرور لاشاری، مولانا عبدالغنی اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر نے سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاءبھی تقسیم کیں۔

ای پیپر دی نیشن