مشکل ترین ملکی حالات میں معیشت پر سیاست کرنا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے : اسحاق ڈار

لندن (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مشکل ترین حالات میں معیشت پر سیاست کرنا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے، سیاسی جماعتیں قومی معیشت کی تعمیر نو کےلئے حکومت کا ہاتھ بٹاتے ہوئے مثبت کردار ادا کریں۔ آئندہ نسلوںکے بہتر مستقبل کی خاطر قومی مفاد میں تمام سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال دیں۔ عمران خان کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی امداد کے حصول کی کوشش نہیں کرےگا تاہم تجارتی تعلقات اور پائیدار بنیادوں پر معاشی سرگرمیوں کےلئے عالمی شراکت داروں سے تجارت کے معاہدوں اور سرمایہ کاری کےلئے مذاکرات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی موجودہ حکومت کو تباہ حال معیشت ورثہ میں ملی اور تمام اقتصادی ترقی کے اعشاریے نچلی ترین سطح پر چلے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے سکیورٹی کی خراب صورتحال، بدانتظامی، بدعنوانیوں، غیر مناسب ترجیحات کے باعث معیشت تباہی کے کنارے تک پہنچ گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...