افغان جنگ ختم ہونے کے قریب ہمیں مشکلات کا پہاڑ نظر آ رہا ہے : ترجمان ایساف

کابل(آن لائن) اتحادی فورسز نے افغان جنگ کے خاتمے کو ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی انخلاءسے قبل جنگ میں تیزی پیدا ہورہی ہے جبکہ افغان فورسز کے لئے بھی چیلنجز بڑھتے جارہے ہیں۔ افغانستان میں ایساف کے ترجمان بریگیڈئر جنرل ہینز فلسڈین نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ہم جنگ کے خاتمے کے قریب جارہے ہیں ہمیں مشکلات کا ایک پہاڑ نظر آرہا ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ افغان فورسز کے چیلنجز اور ان کے نقصان میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے تاہم نقصان کے ساتھ ساتھ افغان فورسز کا اعتماد بھی بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل میں حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ معمولات زندگی بحال بچے سکول اور لوگ بلاخوف بازاروں میں جارہے ہیں امید ہے کہ یہ صورتحال برقرار رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن