عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ حکومت نے مایوس کیا: منظوروٹو

Nov 03, 2013

 لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے پیپلز پارٹی عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر بھرپور آواز بلند کرے گی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو سخت مایوس کر دیا ہے غریب عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آ چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے انہیں ریلیف دینے والا کوئی کام نہیں کیا۔ انتخابات سے پہلے کئے ہوئے ایک بھی وعدے پر عمل نہیں ہوا۔ دہشت گردی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستان کے عوام بہت پریشان ہیں۔ 

مزیدخبریں