نیویارک (این این آئی) سابق عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار بیلجیم کی کیرولین وزنائیکی نے اپنی حالیہ غیرتسلی بخش کارکردگی سے چھٹکارا پانے کےلئے سابق کوچ کی خدمات حاصل کر لیں۔ انہوں نے روسی گلیمر کوئن ماریہ شراپووا کے سابق کوچ تھوماس ہوجسٹیڈ کو اپنا کوچ مقرر کر دیا۔ طویل عرصے سے ان ٹینس کورٹس میں رہنمائی ان کے والد کررہے تھے تاہم چند ہفتے قبل انہوں نے کہا کہ اب وہ کیرولین کی کوچنگ نہیں کریں گے۔