لاہور( لیڈی رپورٹر)لاہور کالج فار وےمن ےونےورسٹی مےں ڈےنگی سے آگاہی اور بچاﺅ کےلئے پلان نئے سرے سے تشکیل دے دیا گیاہے۔ انسداد ڈینگی کی خصوصی مہم میں تیزی لانے کےلئے وائس چانسلر ڈاکٹر صبےحہ منصور کی سربراہی مےں کمےٹی قائم کی گئی ہے ۔ کمےٹی مےں رجسٹرار پروفیسر نوشابہ فاروق، ڈاکٹر فرخندہ منظور، ہےڈ آف سوشل ورک ڈےپارٹمنٹ ارم شاہد ، مےڈےکل آفےسر ڈاکٹر حفصہ اور شےخ غےاث الدےن شامل ہےں۔ڈےنگی سے آگاہی اور بچاﺅ کےلئے آج تین نومبرکوآگاہی واک منعقدہو گی جس کی قےادت وائس چانسلر ڈاکٹر صبےحہ منصور کرےں گی۔ خصوصی مہم کے تحت لاہور کالج فاروےمن ےونےورسٹی کے پورے کےمپس اور ہوسٹلز مےں مچھروں کے تدارک کے لئے سپرے کر دےا گےاہے اور فےصلہ کےا گےا کہ ےہ سپرے ہر ہفتے ہوا کرے گا ۔ خصوصی مہم کے تحت ڈےنگی کے بارے مےں شعور ، تحفظ اور علاج کے بارے مےں سےمےنارمنعقد کئے جا ئےںگے۔
لاہور کالج فار وےمن ےونےورسٹی کی انسداد ڈےنگی مہم تیز، آج آگہی ریلیاں منعقد ہونگی
Nov 03, 2013