لاہور (پ ر) گورنمنٹ ایلیمنٹری بوائز سکول چک نمبر46/GD ساہیوال میں ایک تقریب کے دوران مقررین نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی خدمات، قیام پاکستان اور نظریہ پاکستان کی ترویج و ترقی کےلئے ڈاکٹر مجید نظامی کے انقلابی اقدامات کا ذکر کیا۔ تقریب کا اہتمام غلام قادر ہیڈ ماسٹر و دیگر اساتذہ محمد مرتضیٰ، محمد رضا عدیل مہر محمد نواز اور حافظ نور الصمد نے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر محمد مظہر عالم نے قائداعظم کی تقریر 30 اکتوبر1947ءکے اصل اقتباس کو طلباءو اساتذہ کو سنوایا۔ اور آپ کے تاریخی کلمات”مسلمان مصیبت میں گھبرایا نہیں کرتا“ بیان کر کے طلباء میں ایک نیا جذبہ بیدار کیا۔ غلام قادر ہیڈ ماسٹر نے طلباءسے قائداعظم کی والہانہ محبت کا خوبصورت انداز میں ذکر کیا۔