کابل (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی) افغان طالبان نے تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کے گزشتہ روز ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکیم اللہ محسود کا قتل بہت بڑا نقصان ہے۔ بلاشبہ وہ شہید ہیں۔ کابل میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی امارات افغانستان (طالبان کی حکومت) حکیم اللہ محسود پر امریکہ کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ امریکہ اس طرح مجاہدین کو شہید کر کے قیادت کا خلا پیدا کر سکتا ہے نہ ہی اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب ہو گا۔ بیان میں افغان طالبان نے حکومت پاکستان اور عوام پر زور دیا کہ وہ امریکی دراندازوں کے مزید ایسے ظالمانہ حملے رکوانے کیلئے پہلے سے زیادہ کوششیں کریں۔