ٹورنٹو (نوائے وقت رپورٹ) کینیڈا میں شدید طوفانی ہوائوں کے باعث 5 لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی۔ جبکہ حادثے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق طوفانی ہوائوں کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بجلی کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا ہے۔