لاہور (سٹاف رپورٹر) شالیمار کے علاقہ میں سسرال والوں نے بہو کو مبینہ طور پر پھندے پر لٹکا کر خودکشی کا ڈھونگ رچا دیا پولیس نے لڑکی کے بھائی کی اطلاع پر موقع پر پہنچتے ہوئے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی ہے پولیس کے مطابق غوثیہ کالونی میں شمائلہ کی شادی 2 سال قبل اعظم سے ہوئی شادی کے بعد ان کی ایک بیٹی ہوئی جس کے بعد شمائلہ کے سسرال سے جھگڑے شروع ہو گئے اور گذشتہ روز شمائلہ کے بھائی عرفان نے پولیس کو بتایا ہے کہ شمائلہ کو پھانسی دیکر قتل کیا گیا ہے اور خودکشی کا ڈرامہ کیا گیا ہے اس کی بہن پر پہلے بھی تشدد کیا جاتا رہا ہے جبکہ اعظم اور اس کے والدین کا کہنا ہے کہ شمائلہ نے خودکشی کر لی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل صورتحال سامنے آ سکے گی۔