لاہور (اپنے نامہ نگار سے)بیٹے پر پولیس تشدد کیخلاف خاتون انصاف کیلئے عدالت آگئی۔ ماڈل ٹائون کے جو ڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گذار خاتون نے موقف اختیار کیا کہ ستو کتلہ پولیس نے موبائل چوری کے مقدمہ میں ملوث اسکے 12 سالہ بیٹے خرم اسلم کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا یا ہے۔فاضل جج ظفر اقبال سیال نے سماعت کے بعد جنرل ہسپتال سے لڑکے کا میڈیکل کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
12 سالہ بیٹے پر پولیس تشدد کیخلاف خاتون عدالت میں آگئی
Nov 03, 2013