طالبان کی دھمکیاں، محرم میں جیلوں کی سکیورٹی کیلئے رینجرز بلانے کا امکان

لاہور ( سٹاف رپورٹر) طالبان کے اہم رہنمائوں کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد شہر میں قائم جیلوںاور اہم مقامات کی سیکورٹی بڑھا دی گئی معلوم ہوا ہے کہ گذ شتہ روز ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر حکیم اﷲ محسود و دیگر کی ہلاکت کے بعد شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الر ٹ رہی جبکہ لاہور میں قائم سینٹرل جیل اور کوٹ لکھپت جیل کی سیکورٹی کو بھی بڑھا دیا گیا جبکہ کوٹ لکھپت جیل کے اطراف سیکورٹی حصار کو مزید مضبوط کر دیا گیا جبکہ محرم الحرام میں جیلوں کی سیکورٹی کیلئے رینجرز کی خدمات بھی لی جا سکتی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کوٹ لکھپت، اڈیالہ اور فیصل آباد جیل انتظامیہ کو طالبان نے انتباہ کیا ہے اور کالعدم تنظیم کے قیدیوں کو سہولتیں نہ دینے پر نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ جیل انتظامیہ نے تحفظ کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن