5 ماہ کے دوران 20 ڈرون حملوں میں 208 افراد مارے گئے

اسلام آباد (ثناء نیوز) مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت کے پہلے پانچ ماہ میں قبائلی علاقوں پر امریکی ڈرون طیاروں کے 20 حملوں میں 208 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ بار بار پاکستان کی آزادی و خودمختاری کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور علاقائی خود مختاری کے خلاف ہونے والے ان حملوں کے سدباب کے لئے حتمی فیصلہ سول حکومت نے کرنا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے پانچ سالہ دور میں 267 حملوں میں 3100 افراد جاں بحق ہوئے۔ ڈرون حملوں کا سلسلہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں 2004ء میں شروع ہوا تھا۔ 2008ء تک 11 حملوں میں 214 افراد جاں بحق ہوئے۔ یاد رہے کہ پارلیمنٹ کی جانب سے امریکی ڈرون حملوں کے خلاف مسلسل قرار دادیں منظور کی جا رہی ہیں۔ قومی سطح پر دو کل جماعتی کانفرنسوں کے فیصلے بھی بار آور ثابت نہ ہو سکے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...