اسلام آباد (آن لائن) تحریک منہاج القرآن کے سربرا ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دوطرفہ مذاکرات کر رہی ہے۔ ایک طالبان کے ساتھ دوسرے واشنگٹن کے ساتھ جہاں پر ڈرون حملے رکوانے کی باتیں کرنی تھیں، وہاں پر وزیراعظم نواز شریف دستخط کرکے واپس آگئے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر کی طلبی اور ڈرون حملوں پر حکومت کا احتجاج ٹوپی ڈرامہ ہے، ڈرون حملے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے ساتھ منسلک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیشن ججوں نے نواز شریف کو وزیراعظم بنایا اور وفاقی حکومت پرویز مشرف کو منصوبے کے تحت آنے والے دنوں میں رہا کر دے گی۔ مسلم لیگ (ن) کی پی پی پی کے ساتھ ملی بھگت ہے، زرداری کرپشن کے کیس حکومت نہیں کھولے گی۔