ڈرون حملوں کی مذمت، پارٹی اسفند یار کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے: اے این پی

پشاور (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کی  مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی  نے  اعظم ہوتی کی طرف سے پارٹی قیادت پر الزام تراشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پارٹی کارکن  متحد ہو کر  اسفند یار ولی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں‘ پارٹی ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے‘ ان کی وجہ سے مذاکراتی عمل میں تعطل پیدا نہیں ہونا چاہئے۔ یقین ہے کہ طالبان بھی  مذاکرات کا مثبت جواب دیتے ہوئے امن کے عمل کو جاری رکھیں گے۔ پارٹی  کو صوبے میں  آدھے غیر جماعتی اور آدھے جماعتی بلدیاتی انتخابات  منظور نہیں۔ صوبے میں ہر سطح پر بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں۔ اے این پی کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس  سینیٹر حاجی محمد عدیل کی صدارت میں منعقد ہوا۔ پارٹی کی ممبرشپ جو پورے پاکستان میں جاری ہے اُس پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے تمام کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا کہ محمد اعظم خان ہوتی کی جانب سے جو من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری ہے مگر پھر بھی پارٹی کے تمام کارکن متحد اور متفق ہیں۔ اے این پی کا شروع دن سے یہ مؤقف رہا ہے کہ وطن عزیز میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ چونکہ ڈرون کا استعمال امریکہ کر رہا ہے جس کے استعمال سے اشتعال پیدا ہوتا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کی بجائے اس میں اضافہ ہوتا ہے  لہٰذا اے این پی ڈرون حملوں کے مخالف ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...