گوجرانوالہ+سرگودھا (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر معمر شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ صادق روڈ کا 5 سالہ عبدالعزیز کچھ عرصہ سے گھریلو پریشانیوں میں مبتلا تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے زہریلی گولیاں کھالیں۔ عبدالعزیز کو ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ کچھ دیر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ سرگودھا بیماری سے دلبرداشتہ نوجوان نے گلے میں پھندا لیکر خودکشی کرلی۔ 19 سالہ مدثر جو عرصہ دراز سے ہیپا ٹائٹس میں مبتلا تھا اور غربت کے باعث علاج نہ ہو سکا تھا۔ اس نے گذشتہ روز دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لے کر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ لِلہ ٹائون میں غریب محنت کش تین بچوں کے باپ نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔