مکرمی! عمران خان اور قادری صاحب گردان جپتے رہتے ہیں کہ نواز شریف صاحب کی کرپشن کی وجہ سے برسراقتدار آئے ہیں اور میں ان سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ ایسا کون سا الیکشن پاکستان کی تاریخ میں رونما ہوا ہے جب مخالفین نے اپنے حریف پر دھاندلی کا الزام نہ لگا یا ہو۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ چند ہزار لوگوں کو ورغلا کرہراساں کرکے دھرنا دے کر بیٹھ جائیں کہ موجودہ حکومت گرائو اور ہمیں برسر اقتدار آنے دو، مزا تو تب تھا کہ اگر 18کروڑ عوام نے نواز شریف صاحب کو منتخب کیا ہے ۔ تو آپ کے ساتھ اگر 18کروڑ عوام میں سے ایک کروڑ عوام بھی دھرنے میں آپ کے قدم بہ قدم ہوتی تو وزیراعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا۔ لڑکے اور لڑکیوں کے ناچنے سے انقلاب آتے ہیں یہ کون سا نیا پاکستان بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے؟ قائد کا یا اقبال کا؟ ہمیں آپس میں لڑوایا جا رہا ہے ہمارے بھائی، بہنوں نے قربانیاں دیں۔ کیا عمران اور قادری صاحب کے اہل و اعیال میں سے کوئی شہید ہوا؟ عمران بھائی کو چاہئے کہ جس صوبے میں وہ برسراقتدار ہیں وہاں کوئی معرکہ سرانجام دے کر قوم کے سامنے بہترین نمونہ پیش کریں۔ (ملک محمود…قصور)