مکرمی! توہین عدالت سے مراد ہے عدالت کی توہین، عدالت کی بے حرمتی کرنا، نافرمانی کرنا اور مداخلت کرنا وغیرہ کے ہیں، پاکستان کے آئین کے مطابق عدالتوں کو کسی ایسے شخص کو بھی سزا دیتے کا اختیار ہوگا جو عدالت کے کام میں مداخلت کرے اس میں رکاوٹ ڈالے یاعدالت کے کسی حکم کی تعمیل نہ کرے۔ میں توہین عدالت کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔ پاکستانی عدالتوں کے فیصلے میرے نظر میں پتھر پر لکیر ہیں۔ لیکن عدالت کی بارگاہ میں عرض کرنے کا حق ضرور رکھتا ہے۔ توہین عدالت کی وجہ سے پاکستان وقت کے امیر المومنین ریاست کے سپر پاور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت کی بنا اپنے عہدے سے ہٹایا گیا تھا مجھے بہت خوشی محسوس ہوئی تھی کہ توہین عدالت کی سزا ایک عام آدمی کے ساتھ ساتھ وقت کے سپر پاور کیلئے بھی لاگو ہوتا ہے بلکہ ہوا ہے۔ مگر توہین آین پر آج تک کسی کو سزا نہیں ہوئی۔ ایسا کب تک ہوتا رہے گا۔ اس لئے توہین آئین کی سزا بھی لازمی قرار دی جائے۔ (آصف لانگو… جعفر آباد)