پٹرول سستا مگر اشیاء مہنگی

مکرمی! میںاردو بازار لاہور کا ایک تاجر ہوں۔ ہمیں خوشی ہوئی کہ وزیراعظم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی منظوری دی۔ اس کے اثرات اشیاء پر ہونے چاہیں تھے کہ وہ سستی ہو جائیں مگر اس کے الٹ ہوا۔ بال پوائنٹ پنسلیں بنانے والی بعض کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ اسی طرح کاغذ کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی بناء پر مجبوراً ہمیں کاپی مہنگی فروخت کرنا پڑے گی۔ ہم دکانداروں کا مطالبہ ہے کہ مل مالکان اور کمپنیاں بھی قیمتوں میں کمی کریں تاکہ عوام کو سہولت مل سکے۔ (حاجی محمد نعیم، اردو بازار)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...