دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اتار چڑھاﺅ کا براہ راست اثر اشیاءخورد و نوش و ضروریہ، ٹرانسپورٹ کرایوں، صنعتی و زرعی پیداواری لاگت غرضیکہ زندگی کے ہر شعبے پر پڑتا ہے اور یوں عام شہری براہ راست اور بالواسطہ اس اتار چڑھاﺅ کی زد میں آتے ہیں۔ پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کے نرخ عالمی منڈی کو پیش نظر رکھ کر مقرر کئے جاتے ہیں۔ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی شہری روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں اور پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی امید میں رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخ کم ہونے پر حکومت پاکستان نے بھی پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں یکمشت بالترتیب 9 روپے 43 پیسے، 6 روپے 18 پیسے اور 8 روپے 16 پیسے فی لیٹر کی تاریخی کمی کر کے ایک شاندار مثال قائم کی ہے کیونکہ ماضی میں کبھی بھی پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں بیک وقت اتنی کمی کبھی نہیں کی گئی۔ اگرچہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ کمی کی توقع کی جا رہی تھی تاہم قومی معیشت کو پچھلے کئی ماہ سے جس سیاسی بحران کا سامنا رہا ہے اس کے تناظر میں حکومت کے لئے اس سے زائد کمی ممکن نہ تھی۔ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی نرخوں میں کمی کا اعلان خود کیا اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ اس کا براہ راست فائدہ فوری طور پر عوام تک پہنچایا جائے۔ حکومت کے اس فیصلے کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے کیونکہ اس سے عوام کوبے حد ریلیف ملنے کی توقع ہے۔وزیراعظم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں وفاقی حکومت کے اس اقدام کے فوراً بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزرائ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سمیت اعلیٰ حکام کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا اور اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عام آدمی تک پہنچیں، ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ بالخصوص پٹرول پمپوں پر وافر مقدار میں تیل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب نے سیکرٹری لیبر اور آئی جی پنجاب کو اس ضمن میں اقدامات اٹھانے کے لئے کہا اور پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے کے خلاف موقع پر فوری کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں صورتحال پر کڑی نگاہ رکھنے اور متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے مطابق اشیائے خورد و نوش‘ کرایہ جات اور دیگر چیزوں کے نرخوں میں بھی اسی شرح سے کمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند اور عوام دوست اقدام قرار دیتے ہوئے صوبائی انتظامیہ کو اس کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو فی الفور منتقل کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیر اعلی شہباز شریف نے صوبائی انتظامیہ، متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ ہر صورت پہنچنا چاہئے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے ہی عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی نہ صرف یقینی بنائی جائے بلکہ یہ نظر بھی آنی چاہئے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی انتظامیہ، متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایت کی کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں فی الفور ریلیف فراہم کرنے کے لئے جامع ایکشن پلان تیارکر کے اس پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضرورےہ ، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے فی الفور اقدامات اٹھائے جائیں اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری کمی کے لئے بھی جامع لائحہ عمل مرتب کر کے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ ادارے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فوائد عام آدمی تک پہنچانے کےلئے متحرک وفعال کردار ادا کریں اور اس عوام دوست اقدام کے ثمرات براہ راست عام آدمی تک پہنچنے چاہئیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ نرخوں سے زائد پر فروخت کے ذمہ دار پٹرول پمپس مالکان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کو ےہ کریڈٹ جاتا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاںکمی کی گئی ہے اور بلاشبہ وفاقی حکومت کا پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا فیصلہ لائق تحسین ہے اور حکومت کی عوام دوستی کا ثبوت ہے۔ حکومت نے تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کر کے عوام کو ریلیف دینے کے لئے اپنی ذمہ داری بطریق احسن پوری کی ہے۔ اب یہ تاجر برادری، صنعت کاروں ، کاروباری حضرات اور اشیاءکی قیمتوں اور عوامی خدمات سے منسلک ہر شخص کی اخلاقی اور قومی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اشیاءخورد و نوش ضروریہ اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کر کے اپنا قومی فریضہ سر انجام دیں اور لوگوں کو مہنگائی سے نجات دلانے میں حکومت کی کاوشوں کا بھرپور ساتھ دیں۔ ترقی پذیر ممالک کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اب یہ صوبائی حکوجماعت اسلامی اور سراج الحق
متوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا
فائدہ عوام تک پہچانے کے لئے فوری اقدامات کریں۔