فیروزوالا+ کامونکے (نامہ نگاران) خاتون نے گھریلو جھگڑے، نوجوان نے بیوہ چچی سے شادی نہ ہونے پر خودکشی کرلی۔ کامونکے کے نواحی گائوں موضع نڈھا میں نوجوان جلال احمد اپنی بیوہ چچی سے شادی کرنے کا خواہش مند تھا اس بات پر اس کا والد الطاف حسین اور دیگر گھر والے راضی نہ تھے جس پر دلبرداشتہ ہوکر گزشتہ رات اس نے پسٹل سے فائر کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ امامیہ کالونی میں جواں سال خاتون (ر) نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا لیں، حالت غیر ہونے پر اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گئی۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی۔