لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب میں ڈینگی وائرس قابو سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید20افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ رپورٹ ہونے والے بیسوں مریضوں کو تعلق راولپنڈی سے ہے۔ جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 1027ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے ڈین تھری کی قسم رپورٹ ہو رہی ہے اور اب تک راولپنڈی سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نومبر کے آخر تک ڈینگی کے حوالے سے حساس او رزیادہ احتیاط کی ضرورت ہے تا کہ مزید مریضوں کو اس وائرس میں مبتلا ہونے سے روکا جائے۔ لاہور سے 80شیخوپورہ سے 49اور راولپنڈی سے 814مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔