باڑہ : فضائی کارروائی‘ جھڑپ 9 دہشت گرد ہلاک‘ ایک اہلکار شہید‘ ہنگو : پولیٹیکل انتظامیہ ہیڈ کوارٹر پر راکٹ خاصہ دار سمیت دو جاں بحق

خیبر ایجنسی+ ہنگو (نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز+ آئی این پی) خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے اکاخیل میں شدت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی ہیلی کاپٹروں سے گولہ باری اور جھڑپ میں 9 دہشت گرد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ جھڑپ کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقے اکاخیل میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 5 شدت پسند ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔ اسی جھڑپ کے دوران ایک مارٹر گولہ مقامی شخص دین محمد کے مکان پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے 2 بچے اور ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد سپاہ اور اکاخیل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر سکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 4 شدت پسند ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ اکاخیل میں شیخان پل کے قریب سکیورٹی فورسز کے اشارے پر نہ رکنے والی کار پر اہلکاروں کی فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ ہنگو میں پولیٹیکل انتظامیہ کے ہیڈ کوارٹر پر راکٹ حملے میں ایک خاصہ دار اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق، 6 سالہ بچے سمیت 3 زخمی ہو گئے۔ سکےورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں خیبر ون آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ باڑہ کے علاقے اکا خیل میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ جھڑپ میں ایک سکیورٹی اہلکار شہےد جبکہ اےک زخمی ہوا۔ اکا خیل میں رات گئے ایک مارٹر گولہ گھر پر آگرا۔ مارٹر گولہ گرنے سے گھر میں سوئے 3 بچے اور خاتون جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ادھر ہنگو لوئر اورکرزئی میں پولیٹیکل انتظامیہ کے ہیڈکوارٹر کلدیا پر تےن راکٹ حملوں کے نتےجے مےں دو لےوےز اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد لےوےز اور پولےس نے عمارت کو قبضے مےں لے لےا۔ 8 محرم الحرام سے ہنگو کو فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سرکاری اہلکاروں نے بتایا ہے خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے جہاں بعض مقامات پر اہلکاروں کو مزاحمت کا سامنا ہے۔ خیبر ایجنسی میں جاری فوجی آپریشن خیبر ون کے نتیجے میں اب تک بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ سپاہ اور اکا خیل سے بڑی تعداد میں لوگ پشاور پہنچے ہیں۔ چمکنی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، سڑک کنارے نصب 8کلو گرام وزنی بم بر آمد کر کے اسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے چمکنی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، مین روڈ پر نصب بم برآمد کر کے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا جس نے بم ناکارہ بنا دیا۔ بم ڈسپوزل ذرائع کے مطابق بم 8 کلو وزنی تھا۔
باڑہ/ جھڑپ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...