مشرف کے ملک میں ایمرجنسی لگانے کے اقدام کو 7 سال مکمل

اسلام آباد(ثناءنیوز)سابق صدرپرویز مشرف کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی لگائے جانے کے اقدام کو (آج3نومبرکو) سات سال مکمل ہوگئے،عدالت عظمی نے انہیں اس معاملے پر غاصب قرار دیتے ہوئے ملک کے تمام سول و عسکری افسران کو ایمرجنسی کے نفاذ کے حکم پر عمل درآمد سے روک دیا تھا ۔سابق آرمی چیف کی جانب سے اٹھائے گئے غیر آئینی اقدام کے چھ سال بعد گذشتہ سال دسمبر میں ان کیخلاف مسلم لیگ ن کی حکومت کی طرف سے آئین شکنی کیس دائر کیا گیا جس کی اب تک 76سماعتیں ہو چکی ہیں لیکن گیارہ ماہ گزرنے کے باوجود تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا تاہم اس کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت اس کیس کی سماعت جاری رکھے ہوئے ہے۔یاد رہے کہ 3نومبر 2007کو ملکی آئین کو ثبوتاژ کرتے ہوئے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا تھا اس دوران ملک کی اعلی عدلیہ کے ججز کو نظر بند کر دیا گیا اور عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی کے لئے پی سی او جاری کیا گیاتھا جبکہ سابق آرمی چیف نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے وفاقی وصوبائی حکومتوں کو کام کرتے رہنے کے احکامات جاری کئے جس کے بعد عدلیہ بحالی کی تحریک کے نتیجہ میں اعلی عدلیہ کے ججز بحال ہوئے اور 2008کے انتخابات کے نتیجہ میں پیپلز پارٹی نے ملک کی باگ دوڑ سنبھالی لیکن پیپلز پارٹی نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی۔
مشرف ایمرجنسی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...