وی وی آئی پی موومنٹ کی وجہ سے کوئی پرواز تاخیر کا شکار نہیں ہوئی: ترجمان ایوان صدر

اسلام آباد (آئی این پی) ایوان صدر نے اس طرح کی تمام اطلاعات کی تردید کی ہے کہ وی وی آئی پی موومنٹ کی وجہ سے کراچی سے اسلام آباد آنے والی ایک پرواز کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئی۔ اتوار کو جاری وضاحتی بیان میں ترجمان نے کہا کہ وی وی آئی پی فلائیٹ کو ایوی ایشن حکام نے جس مقام پر جگہ دی تھی اس کی وجہ سے کسی پرواز میں رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ کمرشل پروازیں ضرور ی تیاری کے لیے فلائیٹ سے تین گھنٹے پہلے اپنے مخصوص مقام پر کھڑی کردی جاتی ہیں۔ اس لیے بھی اس دعوے میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ ہینگر سے کوئی جہاز نکالنے میں رکاوٹ پیش آئی اس طرح جہاز تاخیر کا شکار ہوا۔ ایوان صدر کا کہنا ہے کہ اگر کوئی پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے تو اس کی ذمہ داری وی وی آئی موومنٹ پر عائد نہیں کی جا سکتی۔
ترجمان ایوان صدر

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...