پاکستان میں 16 لاکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈ، 14 لاکھ غیر قانونی مقیم ہیں : عبدالقادر بلوچ

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ افغان حکومت پاکستان میں 30 لاکھ رجسٹرڈ و غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں دلچسپی لے رہی ہے۔ ”اے پی پی“ کو ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر نے بتایاکہ پاکستان سے ایک وفد جلد افغانستان کا دورہ کرے گا تاکہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے معاملات کو بات چیت کے ذریعہ طے کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کی رجسٹریشن کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین 16 لاکھ جبکہ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 14 لاکھ ہے جو خیبرپی کے، بلوچستان اور کراچی میں غیر قانونی طریقہ سے قیام پذیر ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے افغان مہاجرین کی پاکستان میں قیام کی مدت دسمبر 2015ءمقرر کی ہے اس کے بعد افغان مہاجرین پرامن افغانستان میں بین الاقوامی برادری کے تعاون سے واپس جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت شمالی وزیرستان کے 10 لاکھ بے گھر افراد کی طرف توجہ دے رہی ہے۔
عبدالقادر بلوچ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...