کراچی (کرائم رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں گذشتہ روز فائرنگ کے واقعات میں مذہبی جماعت کے کارکن اور ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا، بم حملے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے گلشن اقبال میں مجلس میں شرکت کے بعد جانیوالے مجلس وحدت المسلمین کے کارکن واجد حسین کو فائرنگ کر کے قتل اور اسکے دوست عمران علی کو زخمی کر دیا۔ ادھر قائد آباد کے علاقے شیرپا¶ کالونی سے 35 سالہ شخص کی تشدد زدہ نعش ملی جس کی شناخت نہ ہو سکی۔ ادھر اورنگی ٹا¶ن 4 میں موٹرسائیکل سواروں نے طالب حسین کے گھر کے باہر نیاز کی حلیم پکانے والوں پر دستی بم پھینک دیا۔ دھماکے سے علاقہ لرز اٹھا اور 10 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ علاوہ ازیں سی آئی ڈی پولیس نے منگھو پیر کے علاقے کنواری کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر خودکش حملہ آور فرحان اور اس کے 4 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے قبضے سے 60 کلو بارود 10 بم 4 کلاشنکوفیں 4 پستول اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ لیاری میں آپریشن کے دوران رینجرز نے گینگ وار کے 5 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔
کراچی/ ٹارگٹ کلنگ